12 ستمبر، 2014، 1:31 PM

شام میں دہشت گرد تنظیم النصرہ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہلکاروں کو رہا کردیا

شام میں دہشت گرد تنظیم النصرہ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہلکاروں کو رہا کردیا

مہر نیوز/12 ستمبر/ 2014 ء : شام میں سرگرم القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہلکاروں کو آزاد کردیاہے۔

اطلاعات کے مطابق دو ہفتے قبل گولان کی پہاڑیوں سے اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 اہلکاروں کو النصرہ فرنٹ نے رہا کردیا جنہیں شام کی حدود سے گولان کی پہاڑیوں پر واقع اقوام متحدہ کی بیس پر لایا گیا جبکہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امن فوجی اہل کاروں کو رہا کیا جاچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں جنہیں ضروری چیک اپ کے بعد اقوام متحدہ کی آبزرور فورس کے حوالے کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کے 45 اہل کاروں کو اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں پر تعینات کیا گیا تھا جنہیں النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

News ID 1840540

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha